Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / سائنسدانوں نے بالآخر WiFi کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا

سائنسدانوں نے بالآخر WiFi کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا

سائنسدانوں نے بالآخر WiFi کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا

وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ کے حصول کا طریقہ اب پرانا ہو چکا، اب اس طریقے سے موبائل فونز ری چارج کرنے کی باری ہے۔ یہ سن کر آپ کو خوشگوار حیرت ہو گی کہ امریکہ مں سائنسدانوں نے وائی فائی کے ذریعے فون ری چارج کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ یہ حیران کن دریافت ایم آئی ٹی کے تحقیق کاروں نے کی ہے۔ انہوں نے ایسا مواد تیار کیا ہے جس کے ذریعے الیکٹرانکس کی اشیاءکو کلی طور پر وائی فائی کے سگنلز کے ذریعے توانائی فراہم کی جا سکتی ہے اور اس طریقے پر عمل کے لیے موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز میں بیٹری کا ہونا بھی ضروری نہیں ہو گا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے ایک ریڈیو انٹینااور سیمی کنڈکٹر مٹیریل تیار کیا ہے اور انہیں ’ریکٹینا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ وائی فائی کے سگنلز کو پکڑنے اور انہیں توانائی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ تھامس پلیشس کا کہنا تھا کہ ” اس طریقے سے موبائل فونز کے علاوہ لیپ ٹاپس اور دیگر ایسی الیکٹرانکس اشیاءکو بھی توانائی فراہم کی جا سکے گی۔ “

 

Check Also

خلا باز بننے کیلئے کون سی تعلیمی قابلیت چاہیے اور ان کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ دلچسپ معلومات آپ بھی جانئے

بہت سے لوگ خلاءباز بننے اور خلاءمیں جانے کے خواہش مند ہوں گے لیکن کیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: