Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / تازہ ترین پشاور زلمی نے کِٹ اور ترانے کی تقریب رونمائی کی تاریخ اعلان کردیا ،آپ اس میگا ایونٹ میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں ؟جانئے وہ وقت آگیا جس کا انتظار تھا، اسرائیلی سائنسدانوں نے کینسر کا مکمل علاج دریافت کرنے کا اعلان کردیا

تازہ ترین پشاور زلمی نے کِٹ اور ترانے کی تقریب رونمائی کی تاریخ اعلان کردیا ،آپ اس میگا ایونٹ میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں ؟جانئے وہ وقت آگیا جس کا انتظار تھا، اسرائیلی سائنسدانوں نے کینسر کا مکمل علاج دریافت کرنے کا اعلان کردیا

وہ وقت آگیا جس کا انتظار تھا، اسرائیلی سائنسدانوں نے کینسر کا مکمل علاج دریافت کرنے کا اعلان کردیا

 کینسر کا موذی مرض ان بیماریوں میں سے ایک ہے جس کا مکمل علاج تاحال دریافت نہیں ہو سکا، تاہم اب اسرائیلی سائنسدانوں نے اس حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق ایکسلریٹڈ ایوولوشن بائیوٹیکنالوجیز لمیٹڈ نامی کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ کینسر کا مکمل علاج دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور صرف ایک سال کے عرصے میں مریضوں پر اس طریقہ علاج کے تجربات شروع کر دیئے جائیں گے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈین اریڈور کا کہنا تھا کہ ”ہم نے کینسر کا جو علاج دریافت کیا ہے وہ علاج شروع ہونے کے پہلے دن سے موثر ثابت ہو گا۔ یہ طریقہ علاج محض چند ہفتوں پر محیط ہو گا جس کے یا تو منفی اثرات (Side-effects)ہوں گے ہی نہیں، یا پھر انتہائی کم ہوں گے اور اس طریقے پر لاگت بھی آج کے مروجہ طریقوں سے کہیں کم آئے گی۔یہ طریقہ علاج عمومی (Generic)بھی ہو گا اور ذاتی بھی۔اس کا نام ملٹی ٹارگٹ ٹاکسن(Multi target toxin)رکھا گیاہے۔یہ بنیادی طور پر ایک دوا ہو گی اور اینٹی بائیوٹکس کی طرح بڑے پیمانے بنائی جائے گی۔“

Check Also

ترک صدر کی تنخواہ میں 88 ہزار لیرا کا اضافہ

ترکی کی پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت آق کی طرف سے مالی سال 2021کا مجوزہ بجٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: