Home / تقریبات / ورلڈ اسلامک مشن ہولملیا میں محفل میلاد کا انعقاد

ورلڈ اسلامک مشن ہولملیا میں محفل میلاد کا انعقاد

اتوار کی شام ورلڈ اسلامک مشن ہولملیاء مسجد میں خواتین کی محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔اس محفل میں کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف نعت خواں حوریہ بیگم اور انکی شاگرد بچیوں نے نعت خوانی کر کے محفل میلاد کی رونق میں اضافہ کیا۔جبکہ مقامی نعت خواں خواتین نے بھی سرور کونین آنحضرت ﷺ کی خدمت میں ہدیہء نعت پیش کیا۔


محفل میں علامہ فاضلا محترمہ صفیہ بتول ہاشمی صاحبہ نے درس دیا۔
محفل میلاد کی منتظم اعلیٰ محترمہ عائشہ آشفہ نازتھیں۔عائشہ ناز نے خوبصورت اشعار کے ساتھ پروگرام کی کمپئیرنگ کی جو کہ انکے اعلیٰ ذوق اور رسول کریم کی ذات اقدس سے عقیدت کی عکاسی کرتے تھے۔محفل میلاد میں موقع کی مناسبت سے ہال کو بہت خوبصورتی سجایا گیا تھا۔جبکہ میلاد پڑھنے والی بچیوں نے ہاتھوں میں خوبصورت جھنڈیاں بھی اٹھا رکھی تھیں جو کہ محفل کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث تھیں۔


محفل کے اختتام پر محفل میلاد کے شرکاء کی تواضع عشائیہ سے کی گئی۔

Check Also

نئی تاریخ رقم، ہیلی کاپٹر کی مریخ کی سرزمین پر پرواز

ناسا کے منی ایچر روبوٹ ہیلی کاپٹر نے مریخ کی سرزمین پر پرواز کرکے نئی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: