Home / حالات حاضرہ / خبریں / طوفانی لہروں کے باعث مصری ماہی گیروں کی کشتی غزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی، ایک ماہی گیر لاپتا، 6 کو بچالیا گیا

طوفانی لہروں کے باعث مصری ماہی گیروں کی کشتی غزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی، ایک ماہی گیر لاپتا، 6 کو بچالیا گیا

طوفانی لہروں کے باعث مصری ماہی گیروں کی کشتی غزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی، ایک ماہی گیر لاپتا، 6 کو بچالیا گیا

مصرمیں خراب موسم اور سمندر میں اٹھنے والی طوفانی لہروں کے باعث ماہی گیروں کی کشتی بے قابو ہو کرغزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیرلا پتا ہوگیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن میں 6 کو بچالیا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ فلسطینی پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی مصری ماہی گیروں کی کشتی سے چھ مصری شہریوں کو بچالیا اور ان کے ساتویں ساتھی کی تلاش جاری ہے۔معمولی زخمی ہونے والے مصری شہریوں کو غزہ کی پٹی کے شہداء الاقصیٰ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں مصر واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔دوسری جانب حادثے سے دوچار ہونے والے مصری ماہی گیروں نے کہا کہ سمندر میں اٹھنے والی طوفانی لہروں کے باعث ان کی کشتی غزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی۔ انہوں نے اپنی شناخت طہ عکاشہ، محمد جمال حمامی، احمد جمال حمامی، احمد محمد شبار، مجدی محمد صابر کے ناموں سے کی جبکہ ان کے ساتویں لاپتا ساتھی کی شناخت جمعہ العشی کے نام سے کی گئی ہے۔ ان چھ کا تعلق دمیاط کے عزبہ البرج کیعلاقے سے جب کہ لاپتا ہونے والے کا تعلق مصر کی الفیوم گورنری سے بتایا جاتا ہے۔

 

Check Also

پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ؟ حکومت نے اعلان کردیا

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ہمارے تیار کئے گئے قمری کلینڈر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: