Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کل پاکستان پہنچیں گی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کل پاکستان پہنچیں گی

 

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری دورے پر (کل) جمعہ کو پاکستان پہنچیں گی ،2010ء کے بعد جنرل اسمبلی کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پانچ روزہ قیام کے دوران ماریا اسپنوزا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گی۔ سرکاری مصروفیات کے علاوہ وہ پارلیمنٹری خواتین ارکان، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی ملاقات کریں گی۔ماریا فرنانڈہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی امن فورس کے تربیتی مرکز کا دورہ اور انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں تھنک ٹینکس اور طلباء سے خطاب بھی کریں گی۔

Check Also

دجال کا ظہور کب ہو گا؟ یہ جاننے کیلئے ٹرمپ نے یہودیوں کے سب سے بڑے ربی کے پاس کس کو بھیجا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسرائیلی یہودیوں کے بعض اخبارات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: