Home / حالات حاضرہ / خبریں / ویسے تو ڈیم 9 سال میں بننا تھا لیکن اللہ نے کیا خاص مہربانی کی کہ یہ 2 سال پہلے ہی مکمل ہوجائے گا؟ چیف جسٹس نے خوشخبری سنادی

ویسے تو ڈیم 9 سال میں بننا تھا لیکن اللہ نے کیا خاص مہربانی کی کہ یہ 2 سال پہلے ہی مکمل ہوجائے گا؟ چیف جسٹس نے خوشخبری سنادی

ویسے تو ڈیم 9 سال میں بننا تھا لیکن اللہ نے کیا خاص مہربانی کی کہ یہ 2 سال پہلے ہی مکمل ہوجائے گا؟ چیف جسٹس نے خوشخبری سنادی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر میں 9 سال کا عرصہ لگنا تھا لیکن اللہ نے خاص مہربانی کی اور بہت سے مسائل فوری حل ہوگئے جس کے باعث 2 سے ڈھائی سال پہلے ڈیم کی تکمیل ہوسکتی ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 1584 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ڈیم کی تعمیر پر 9 سال کا عرصہ لگنا تھا لیکن اللہ نے بڑی سہولتیں فراہم کی ہیں، زمینوں کے مسائل کسی عدالت میں گئے بغیر چند دنوں میں حل ہوگئے۔ اگر ہم پوری ذمہ داری سے جدوجہد کے ساتھ ڈیم کی تعمیر کریں تو دو سے ڈھائی سال پہلے اس کی تعمیر ہوجائے گی۔

ڈیم کی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنے ملک کی مدد کی، جتنا پیار اوورسیز اپنے ملک سے کرتے ہیں اتنا ہم لوگ بھی نہیں کرتے۔ برطانیہ کے دورے کے دوران 5 سے 6 جگہ فنکشن ہوئے تو جگہ کم پڑگئی اور پتا چلا کہ لوگ ٹیبل مانگنے کیلئے جھگڑے کر رہے ہیں۔ مانچسٹر میں 1300 لوگوں کا فنکشن تھا لیکن اس سے زیادہ لوگ باہر کھڑے ہوئے تھے، ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔

 

Check Also

نوید افتخار چودھری پی ٹی یوتھ کی آئینی کمیٹی کے رکن نامزد

Engr Iftikhar chaudry, راولپنڈی یوتھ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔پارٹی لیڈر شپ کے اعتماد ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: