Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / نواز شریف کو حالات میں بہتری کیلئے تعویز دیے جانے کا انکشاف

نواز شریف کو حالات میں بہتری کیلئے تعویز دیے جانے کا انکشاف

نواز شریف کو حالات میں بہتری کیلئے تعویز دیے جانے کا انکشاف

نوازشریف سے والدہ ، مریم نواز اور لیگی رہنماﺅںکی ملاقات،حالات میں بہتری کیلئے تعویز دیئے گئے ، ایک نامعلوم شخص نے ایک خط بھی پہنچایا ۔

سماءنیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ان کی والدہ ، بیٹی مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماﺅں نے ملاقات کی ، اس موقع پر لیگی رہنما زبیر گل نے میاں محمد نواز شریف کو تعویز دیئے اور کہا کہ یہ ایک بزرگ نے دیئے ہیں ، ان سے حالات میں بہتری آتی ہے ، آپ ان کو اپنے پاس رکھ لیں جس پر نواز شریف نے وہ تعویز جیب میں رکھ لئے ، اس کے علاوہ ایک نامعلوم شخص نے نواز شریف سے ملاقات میں ان کوایک خط دیا ۔

نواز شریف کی والدہ اوربیٹی مریم نواز نے بھی ان سے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے کلثوم نواز کی یاد آتی ہے ، سہولیات کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ میرے سیل میں تو ٹی وی بھی نہیں ہے ۔

 

 

Check Also

پاکستان میں کرکٹ شروع، یو اے ای کو اپنی فکر پڑگئی

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سے یو اے ای کو اپنی فکر پڑگئی جب کہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: