Home / حالات حاضرہ / خبریں / نئے سال 2019 کا نیوزی لیںڈ سے آغاز ہوگیا

نئے سال 2019 کا نیوزی لیںڈ سے آغاز ہوگیا

نئے سال 2019 کا نیوزی لیںڈ سے آغاز ہوگیا

دنیا بھر میں  نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے لوگ بے تاب ہیں اور اب نئےسال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا ہے ۔

آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے سال کو شہریوں کو خوش آمدید کہا، یہ مںظر دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے غیرملکی بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں گھڑی پر رات کے 12 بجتے ہی سال 2019 کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر آتشبازی کا نظارہ دیکھنے ہزاروں افراد موجود تھے۔گھڑی پر 12 بجتے ہی سٹی ٹاور پر آتشبازی ہوئی اور پورا علاقہ رنگ و نور میں نہا گیا۔اسی طرح  آسٹریلیا کے شہر سڈنی، شمالی و جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بیجنگ اور تائی پے میں بھی آتش بازی ہوگی۔

جاپان میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف مندروں میں اپنی روایات کے مطابق رسومات ادا کی جارہی ہیں جب کہ امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

دبئی میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر آتش بازی کا مواد نصب کردیا گیا، برج خلیفہ کے علاوہ برج عرب، پام جمیرا کے آٹلانٹس ہوٹل، فیسٹیول سٹی، گلوبل ویلیج، دبئی مرینہ اور دبئی کریک پر بھی آتش بازی کی جائے گی۔

 

 

Check Also

اس خاتون کی تصاویر دیکھ کر انٹرنیٹ پر لوگ اس کے دشمن کیوں ہوگئے؟

برطانیہ میں ایک خوبرو خاتون شکاری کو اپنے شکار کیے گئے جانوروں اور پرندوں کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: