Home / حالات حاضرہ / خبریں / افغانستان سے فوج کی واپسی، وائٹ ہاﺅس مکر گیا

افغانستان سے فوج کی واپسی، وائٹ ہاﺅس مکر گیا

افغانستان سے فوج کی واپسی، وائٹ ہاﺅس مکر گیا

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے معاملے پر وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات نہیں دیئے۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان گریٹ مرکس نے امریکی اخبار کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوج کی موجودگی کم نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے احکامات نہیں دیئے۔

ادھر امریکی میڈیا کا یہ کہنا ہے کہ امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر کے مطابق انہیں افغانستان میں امریکی فوج میں کمی کے احکامات نہیں ملے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی میڈیا نے افغانستان سے 7ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کے انخلاءکی خبر دی تھی۔

 

Check Also

نارویجن ڈاکٹرز کی تنظیم کا پناہ گزینوں کی مدد کا عندیہ

نارویجن حکومت کی تشویش ناروے میں ڈاکٹرز کی تنظیم نے سمدر میں پناہ گزینوں کی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: