Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / سڑک سے سگریٹ کے بٹ اُٹھاتا یہ آدمی دراصل کون انتہائی امیر شخص ہے؟ جان کر آپ بھی اسے داد دیں گے

سڑک سے سگریٹ کے بٹ اُٹھاتا یہ آدمی دراصل کون انتہائی امیر شخص ہے؟ جان کر آپ بھی اسے داد دیں گے

سڑک سے سگریٹ کے بٹ اُٹھاتا یہ آدمی دراصل کون انتہائی امیر شخص ہے؟ جان کر آپ بھی اسے داد دیں گے

دبئی میں ایک کاروباری شخص نے صفائی کے حوالے سے ایسی مثال قائم کی ہے کہ جان کر ہر کوئی اسے داد دیئے بغیر نہ رہے سکے گا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس شخص کا نام احمد بن سلیمان ہے جو ڈی ایم سی سی کے مالک اور ارب پتی شخص ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں کیئریفر مارکیٹ کے علاقے میں گئے جہاں صفائی کا انتظام بہت ناقص تھا اور جا بجا گند پڑ اہوا تھا۔ انہوں نے یہ دیکھ کر خود وہاں صفائی شروع کر دی اور سگریٹ کے بٹ اور دیگر کچرا اٹھا کر کچرے کے ڈبوں میں ڈالتے رہے۔

احمد بن سلیمان نے اس جگہ صفائی کرنے کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیں اور ساتھ لکھا کہ ”میری خواہش ہے کہ ریڈ ڈائمنڈ بلڈنگ مینجمنٹ اپنے قوانین پر خود بھی عمل درآمد کرے۔ آج میں نے یہاں صفائی کی جو حالت دیکھی اس پر بہت مایوس ہوا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ جب میں اس علاقے میں آﺅں تو بہتر صفائی کی گئی ہو گی اور یوں ہر طرف سگریٹ کے بٹ نہیں بکھرے ہوئے ہوں گے۔ “

Check Also

” ٹک ٹاک استعمال کرنیوالوں کو حدود میں رہنا چاہیے “

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کابینہ میں ٹک ٹاک اور ٹوئٹر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: