Home / حالات حاضرہ / خبریں / اوسلو مرکز میں آخری پرائیویٹ کار پارکنگ کا خاتمہ

اوسلو مرکز میں آخری پرائیویٹ کار پارکنگ کا خاتمہ

اوسلو کے مرکزی علاقہ میں پرائیویٹ کار پارکنگ ایریا کے خاتمہ کے ساتھ ہی چالیس مزید ایسے کار پارکنگ ایریاز بنائے گئے ہیں جو کہ معزور لوگوں کے استعمال کے لیے ہیں۔اس طرح اب اوسلو میں معذوروں کے لیے کل ایک سو اٹھائیس کار پارکنگ ایریاز موجود ہیں۔ سٹی کونسلر ہانے Hanna E. Marcussen کا کہنا ہے کہ اوسلو شہر کے مرکز میں رہنے والے بچوں نو جوانوں اور معمر افراد کے لیے بالکل اچھے انتظامات نہیں ہیں۔
شہر کے مرکزی علاقے میں کار پارکنگ ہٹا کر ذیادہ سے ذیادہ پارک کھیل کے میدان اور پیدل چلنے والوں کے لیے سہولیات مہیاء کی جائیں گی۔
اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں کاروباری مراکز کے باہر ستائیس مزید پارکنگ ایریاز مہیاء کے جائیں گے۔اس کے قیام سے علاقے میں کام کرنے والے ہنر مندوں اور سامان لانے لے جانے کی سہولتوں میں اضافہ ہا گا۔
NTB/UFN

Check Also

آشم شہر میں بارنے ورن کوجھوٹی شکائیت لگانے پر والدین کی طلبی

نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ گذشتہ ہفتہ آشم شہر میں اس وقت ایک پاکستانی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: