Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / فرانسیسی صدرمیکرون کا امریکا سے علیحدہ یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

فرانسیسی صدرمیکرون کا امریکا سے علیحدہ یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

فرانسیسی صدرمیکرون کا امریکا سے علیحدہ یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

فرانس کے صدر عمانوئل میکرون نے یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ براعظم کو درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میکرون کا کہناتھا کہ جب تک ہم ایک حقیقی یورپی فوج کے حامل نہیں ہوتے اْس وقت تک یورپ میں رہنے والوں کی حفاظت ممکن نہیں۔فرانس کے صدر نے روس کی جانب سے یورپ کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ یورپ کو اس کی قدرت رکھنا چاہیے کہ وہ امریکا پر انحصار کے بغیر تن تنہا اپنا دفاع کر سکے۔میکرون نے یورپ کے عوام میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور قوم پرستی سے خبردار کیا۔

فرانس کے صدر کے مطابق آئندہ برس مئی میں ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات میں دائیں بازو کے متشدد حلقوں کی بڑی کامیابی کا امکان ہے۔ میکرون نے زور دیا کہ اس رجحان کے خلاف مزاحمت کی ضرورت ہے۔میکرون نے باور کرایا کہ یورپی یونین ، امن اور ترقی کے واسطے ایک منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔فرانسیسی صدر کے نزدیک حالیہ عرصے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں نے یورپ کی سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

 

Check Also

بھارتی خاتون کے پیٹ میں درد، جب ہسپتال میں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پیٹ میں ایسی چیز کی موجودگی کاانکشاف کہ اہلخانہ کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے

 بھارت میں ایک خاتون کے پیٹ سے حیرت انگیز طور پر کیلیں، نٹ، بولٹ، سیفٹی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: