Home / حالات حاضرہ / خبریں / حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو دوبارہ سڑکوں پر آجائیں گے،ٹی ایل پی سرپرست

حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو دوبارہ سڑکوں پر آجائیں گے،ٹی ایل پی سرپرست

حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو دوبارہ سڑکوں پر آجائیں گے،ٹی ایل پی سرپرست

 کے سر پرست پیر محمد افضل قادری نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے مظاہرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ان کی جماعت دوبارہ سڑکوں پر آجائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیے گئے احتجاجی دھرنے کے حوالے سے کہا تھا کہ اس طرح کے مظاہروں اور احتجاجی دھرنوں کا مستقل بنیاد پر حل نکالا جانا چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر محمد افضل قادری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مذکورہ معاملے میں وفاقی وزیر کے خلاف عدالت میں قانونی کارروائی کا حق موجود ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ‘حکومت اور ان کی جماعت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کو فوری طور پر روکا نہ گیا’ تو سخت مزاحمت کی جائے گی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے مذاکرات میں شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کیے تھے خبردار رہیں کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی (تنظیم کے کارکنوں اور رہنماو¿ں کے خلاف مقدمات کا اندراج) کو برداشت نہیں کی جائے گی۔پیر محمد افضل قادری کا کہنا تھا کہ ‘ٹی ایل پی کے کارکن اور رہنما شہادتوں کی نیت سے سڑکوں پر دوبارہ آجائیں گے، وہ کسی سے خوف زدہ نہیں،انہوں نے کارکنوں کو دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سچائی سامنے لائی جائے گی۔بعد ازاں رات دیر گئے ٹی ایل پی کی جانب سے جاری کیے جانے والے پیغام میں دعویٰ کیا گیاکہ وہ کارکنوں کی گرفتاریوں پر پنجاب حکومت سے بات چیت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلہ آنے کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے جاری تھے جن کا اختتام 2 نومبر کو حکومت سے معاہدے کی صورت میں ہوا تھا۔

 

Check Also

فیس بک اور واٹس ایپ کی اندرونی لڑائی پہلی بار منظر عام پر آگئی

فیس بک نے 2012ءمیں انسٹاگرام اور 2014ءمیں واٹس ایپ بالترتیب 1ارب ڈالر اور 19ارب ڈالر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: