Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کے بچوں کو شہریت نہ دینے کی تجویز دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کے بچوں کو شہریت نہ دینے کی تجویز دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کے بچوں کو شہریت نہ دینے کی تجویز دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر امریکی باشندوں اور غیر قانونی تارکین وطن کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت نہ دینے کی تجویز دے ڈالی ۔

امریکی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کہا کہ وہ اس بات کے خواہش مند ہیں کہ ایک انتظامی حکم نامے کے ذریعے بچے کی پیدائش پر امریکی شہریت دینے کی پالیسی ختم کردی جائے۔ایک سوال پر امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی پیش کردہ تجویز پر سنجیدگی سے کام ہورہا ہے اور ایسا ہی ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ تجویز پر امریکہ میں ایک نئی آئینی و قانونی بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ گزشتہ 150 سال سے یہ امریکہ کا قانون ہے کہ اس کی سرزمین پر پیدا ہونے والا بچہ ازخود امریکی شہریت کا حامل تسلیم کیا جاتا ہے۔

 

Check Also

مغربی ممالک کی اسلحہ کی عدم فراہمی کی دھمکیاں اور اعلانات، ترک صدر ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے، واضح پیغام دیدیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کردیا ہے کہ مغربی طاقتوں کی جانب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: