Home / حالات حاضرہ / خبریں / امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا: رپورٹ

امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا: رپورٹ

امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا: رپورٹ

 بین الاقوامی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے کہا ہے کہ امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ،افغانستان پر امریکی حملے کے درست یا غلط ہونے پر امریکی قوم منقسم ہے،49 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ واشنگٹن افغانستان میں مقاصد حاصل نہیں کر پایا۔

پیو ریسرچ سینٹر نے افغانستان میں امریکی کی جنگ سے متعلق سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں امریکی شہریوں سے اس جنگ کے حوالے سے رائے لی گئی ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق افغانستان پر امریکی حملے کے درست یا غلط ہونے پر امریکی قوم منقسم ہے اور 49 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ واشنگٹن افغانستان میں مقاصد حاصل نہیں کر پایا۔رپورٹ کے مطابق 16 فیصد امریکی اس ابہام کا شکار ہیں کہ افغانستان میں امریکا کامیاب ہوا یا ناکام۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2009 سے 2011 تک امریکیوں کا خیال تھا کہ امریکا اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگا لیکن اس میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور 2014 اور 2015 میں مثبت سے زیادہ منفی ردعمل سامنے آئے۔

 

Check Also

ہسپتال میں جاں بحق ہونے والا نومولود بچہ تابوت میں معجزانہ طور پر زندہ ہوگیا، انتہائی حیرت انگیز واقعہ

جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں ڈاکٹروں نے ایک نومولود کو مردہ قرار دے دیا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: