Home / حالات حاضرہ / خبریں / ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں ان سے ملنے خود جاﺅں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں ان سے ملنے خود جاﺅں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں ان سے ملنے خود جاﺅں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں ان سے ملنے خود جاﺅں گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسانی اعضاکی غیرقانونی پیوندکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری سے متعلق کیس میں قائم کمیشن کی رپورٹ منظور کرلی ہے اورکیس نمٹا دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے منیر اے ملک اور ڈاکٹر ادیب کا مشکور ہوں، دونوں نے انسانی اعضا کی پیوند کاری کےلئے بڑا کام کیا ہے، سنا ہے ادیب رضوی بیمار ہیں،ان سے ملنے خود جاو¿ں گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا ہے کہ کراچی آیا تو ایس آئی یو ٹی کا دورہ بھی کروں گا۔ڈاکٹر ادیب رضوی کے وکیل نے چیف جسٹس کے جواب میں کہا ہے کہ ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں اور ملک سے باہر ہیں۔

 

Check Also

ہسپتال میں جاں بحق ہونے والا نومولود بچہ تابوت میں معجزانہ طور پر زندہ ہوگیا، انتہائی حیرت انگیز واقعہ

جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں ڈاکٹروں نے ایک نومولود کو مردہ قرار دے دیا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: