Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / پیرول کی مدت ختم ، نوازشریف ، مریم نواز اورکیپٹن صفدر جیل منتقل ، والدہ نے دعائیں دے کر بیٹے کو رخصت کیا

پیرول کی مدت ختم ، نوازشریف ، مریم نواز اورکیپٹن صفدر جیل منتقل ، والدہ نے دعائیں دے کر بیٹے کو رخصت کیا

پیرول کی مدت ختم ، نوازشریف ، مریم نواز اورکیپٹن صفدر جیل منتقل ، والدہ نے دعائیں دے کر بیٹے کو رخصت کیا

سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پانچ روزہ پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے جاتی امرا سے اڈیالہ جیل روانگی کے وقت والدہ سے ملاقات کی، والدہ کو الوداع کہتے ہوئے ماحول افسردہ ہو گیا۔ والدہ نے میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو دعائیں دیں۔ والدہ نے بیٹے کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہمت نہیں ہارنا یہ اللہ کی آزمائش ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا ماں جی گھبرانا نہیں مشکل وقت ہے جلد گزر جائے گا۔ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو والدہ کا خیال رکھنے کی خصوصی ہدایت کی۔یاد رہے 11 ستمبر کی رات گئے تینوں ملزموں کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کے بعد صوبائی کابینہ نے پیرول کی مدت میں آج دوپہر تک توسیع کر دی تھی۔ سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر 5 دن کیلئے رہا کرنے کی درخواست دی تھی۔

 

Check Also

چینی شوہر نے انشورنس کی رقم کیلئے اپنی موت کا ڈرامہ رچا دیا لیکن جب شوہر نامدار کی مرنے کی خبر اہلیہ کو ملی تو اس نے کیا کردیا؟ جان کرآپ کی آنکھیں بھی چھلک پڑیں گی

چین میں انشورنس کمپنی سے پیسے ہڑپنے کےلیے شوہر نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

%d bloggers like this: