Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو بھارت کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو بھارت کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو بھارت کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی ،پاکستان سے مشکوک بھارتی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے ضلع پارا چنار سے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ بھارتی شہری رام بہار افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور گرفتار ہونے والے اس شخص کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے ۔واضح رہے کہ 3مارچ 2016کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے کا اور بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں کا امن خراب کرنے کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے ۔

 

Check Also

گھر کے گیراج سے کاروبار شروع کرنے والی 2 شادی شدہ خواتین دنوں میں کروڑ پتی بن گئیں

حمل کا وقت شادی شدہ خواتین کے لیے قدرے فراغت کا وقت ہوتا ہے کہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: