Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے,عید الاضحی 22 اگست کو ہو گی

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے,عید الاضحی 22 اگست کو ہو گی

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے,عید الاضحی 22 اگست کو ہو گی

 پاکستان میں عید الاضحی کا چاند نظر آگیا ہے، کل یکم ذی الحجہ ہوگی جبکہ عیدالاضحی22 اگست کو ہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک بھر میں کئی مقامات پر مطلع ابر آلود تھا لیکن مختلف حصوں سے چاند کی قابل قبول شہادتیں موصول ہوئی  ہیں ،پاکستان میں عید الاضحی کا چاند نظر آگیا ہے، کل یکم ذی الحجہ بروز سوموارکو ہوگی جبکہ عیدالاضحی 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا تھا،حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 20 اگست کو جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو ہوگی،سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

 

Check Also

اسکولوں میں ذہنی تشدد کے واقعات میں اضافہ 

سن دو ہزار بارہ اورتیرہ میں گیارہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔جبکہ پچھلے تین برسوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

%d bloggers like this: