Home / حالات حاضرہ / خبریں / پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایئر بیس پر گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار دونو ںپائلٹس شہید ہو گئے ہیں ، واقعے کے عینی شاہد نے نجی ٹی وی جیونیوز کو بتایا کہ پائلٹس نے قریب ہی واقع آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے طیارے کا رخ رن وے  کی طرف موڑا تاہم وہ کریش لینڈنگ کے دوران ہی حادثے کا شکار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ FT-7PG تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے بعد ایئر بیس پر واپس لوٹ رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا ، امدادی کارروائی جاری ہے ۔پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ ہیڈکواٹرکی جانب سے حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ حادثے کی وجوہات جانچنے کیلئے تحقیقات کرے گی ۔

سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ طیارہ صبح 11 بج کر 40 منٹ کے قریب کسٹم لینڈنگ رن وے پر حادثے کا شکار ہوا ، کہا جارہاہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث کریش ہواہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناہے کہ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پائلٹس نے قریب ہی واقع آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے طیارے کا رخ رن وے  کی طرف موڑا تاہم وہ کریش لینڈنگ کے دوران ہی حادثے کا شکار ہو گیا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایئر پورٹ پر حادثے کے بعد عارضی طور پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیاہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ہی ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا جائے گا ۔

 

Check Also

ٹرونڈھائم پولیس فائرنگ کے ملزمان کی تلاش میں

گزشتہ روز ٹرونڈھائم میں ایک اشیائے خوردو نوش کی دوکان کے باہر نا معلوم افراد ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: