Home / حالات حاضرہ / خبریں / علی ظفرکا ہتک عزت کا دعویٰ:عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

علی ظفرکا ہتک عزت کا دعویٰ:عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

علی ظفرکا ہتک عزت کا دعویٰ:عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کے دوران عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی ۔جس میں درخواست گزارعلی ظفر نے موقف اپنایا کہ میشاشفیع نے ہراساں کرنے کیلئے بے بنیادالزامات عائد کیے ،ان کے الزامات سے شہرت متاثرہوئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میشاشفیع کو 100 کروڑروپے ہرجانہ اداکرنےکاحکم دے۔سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشاشفیع کو علی ظفر کےخلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے  نوٹس پر جواب طلب کرلیا۔

 

Check Also

اوسلو میں قرنطینہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کو چھ ماہ قید کی سزا

سوموار کی رات ایک بائیس سالہ شخص کو اوسلو پولیس نے صبح کے ساڑھے تین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: