Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / فلپائن کے بعد بنگلہ دیش نے منشیات کے سمگلروں کا صفایا شروع کردیا حسینہ کے حکم پر اب تک کتنے افراد مارے جا چکے؟ انتہائی دردناک خبرآگئی

فلپائن کے بعد بنگلہ دیش نے منشیات کے سمگلروں کا صفایا شروع کردیا حسینہ کے حکم پر اب تک کتنے افراد مارے جا چکے؟ انتہائی دردناک خبرآگئی

فلپائن کے بعد بنگلہ دیش نے منشیات کے سمگلروں کا صفایا شروع کردیا حسینہ کے حکم پر اب تک کتنے افراد مارے جا چکے؟ انتہائی دردناک خبرآگئی

ملک بھر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کے دوران 60 مشتبہ منشیات اسمگلر ہلاک جبکہ 3 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران بنگلادیش میں سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے ایک علاقے میں چھاپے کے دوران کم از کم 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ایسے میں جب یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ کارروائی کے دوران ماورائے عدالت ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔حکام اور مقامی ذرائع ابلاغ کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلادیش میں سخت کارروائی کے دوران 60 مشتبہ منشیات اسمگلر ہلاک جبکہ 3 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، وزیر اعظم شیخ حسینہ کے احکام پر اس ماہ کے اوائل میں اس کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

اہلکاروں اور مقامی میڈیا نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران سیکیورٹی حکام اور مشتبہ افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتیں واقع ہوئیں، لیکن حقوق انسانی کے گروپوں نے بتایا کہ ماورائے عدالت ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ملک کی حزب مخالف کی اہم جماعت، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا کہ منشیات فروشی کیخلاف کارروائی کے بہانے سیکیورٹی اداروں نے ان کے کئی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدف بنایا ہے۔

کچھ اہلخانہ نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد نے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جبکہ بعد میں ان کی لاشیں ملی ہیں، حکام نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

 

Check Also

گھر کے گیراج سے کاروبار شروع کرنے والی 2 شادی شدہ خواتین دنوں میں کروڑ پتی بن گئیں

حمل کا وقت شادی شدہ خواتین کے لیے قدرے فراغت کا وقت ہوتا ہے کہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: