Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / دنیا کا سب سے طاقتور ویز ا کس ملک کا ہے ؟نئی فہرست جاری ہو گئی ،جواب ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے

دنیا کا سب سے طاقتور ویز ا کس ملک کا ہے ؟نئی فہرست جاری ہو گئی ،جواب ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے

دنیا کا سب سے طاقتور ویز ا کس ملک کا ہے ؟نئی فہرست جاری ہو گئی ،جواب ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے

 

جاپان نے دنیا کے سب سے طاقت ور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا، دنیا کے 189 ممالک میں ویزا فری اینٹری، پاکستان کا نمبر 98 ،صرف 33 ممالک میں ویزا فری اینٹری ہو سکتی ہے۔عالمی فہرست میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ تیز رفتاری سے اوپر آرہاہے، اماراتی شہری 154 ملکوں میں بغیر ویزہ داخل ہوسکتے ہیں۔

گلوبل سٹیزن اینڈ ریذیڈنس ایڈوائزری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کی پاسپورٹ فہرست کے مطابق جاپانی شہری اپنے پاسپورٹ سے 189 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں، فہرست کے مطابق سنگا پورین پاسپورٹ اور جرمن پاسپورٹ پر 188 ممالک بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں، اس اعتبار سے جاپانی پاسپورٹ سرفہرست ہے اور دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جرمن پاسپورٹ ہے۔دنیا کے طاقتور پاسپورٹ فہرست کے مطابق جنوبی کوریا ، فرانس، فن لینڈ، اردن اور سوئیڈن کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق عرب امارات کا پاسپورٹ تیزی سے اوپر آرہا ہے اور اس وقت وہ 23 ویں نمبر پر ہے، اماراتی شہری 154 ملکوں میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔فہرست میں پاکستان صرف افغانستان، صومالیہ، شام اور عراق سے بہتر ہے، بھارت اس فہرست میں 76 ویں نمبر پر ہے۔دی ہینلے پاسپورٹ کی فہرست بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈیٹا پر مبنی ہوتی ہے جو عالمی سطح پر دنیا کا سب سے بڑا ٹریول انفارمیشن ڈیٹا بیس ہے۔اس فہرست کو 199 مختلف ممالک کے پاسپورٹ پر 227 مقامات کے ویزے کا جائزہ لیتے ہوئے بنایا ہے جن میں چھوٹے بڑے ممالک کے دورے شامل ہیں۔اس سے قبل ماہ فروری میں جاری ہوئی فہرست کے مطابق سنگا پور اور جاپان کے پاسپورٹ سے 180 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جاسکتا تھا جس کے تحت یہ اس فہرست میں ایک ساتھ پہلے نمبرپر تھے۔

 

Check Also

ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے مسافر کی آمد، امیگریشن آفیسر نے پاسپورٹ دیکھا تو ہوش اُڑگئے کیونکہ اس کے پاس تو۔۔۔

 مغربی ممالک کو ماضی قریب تک تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا سامنا رہا ہے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

%d bloggers like this: