Home / حالات حاضرہ / خبریں / دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سویڈن میں پاکستانیوں نے بھی یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سویڈن میں پاکستانیوں نے بھی یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

اسٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی ؍ عارف کسانہ)

 

اس سلسلہ کی ایک بڑی تقریب اسٹاک ہوم کے نواح میں فتیا میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب احمد حسین ڈھائیو او ر ان کی اہلیہ تھیں۔ اس پروقار تقریب کا اہتمام اسٹاک کی دو بڑی پاکستانی تنظیموں ، پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی( PICS )اور پاک سویڈ ویلفئیر سوسائیٹی سویڈن (PSCWS )نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔یوم پاکستان کی اس تقریب میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔غزال مہدی اور سائیں رحمت نے بہت خوبصورت انداز میں میزبانی کے فرائض سرنجام دیئے۔ شکیل خان شکو کی شاعری اور تصدق حسین کی آواز میں ملی نغموں نے خوب سماں باندھا ۔ شاہد گجرنے میوزکل چئیر کے مقابلہ میں اول انعام حاصل کیا۔ذہنی آزمائش، موسیقی ، شاعری اور دیگر بہت سی سرگرمیاں نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔بچوں کی جانب سے پیش کی جانے والی سرگرمیوں نے حاضرین کو متوجہ کئے رکھا خصوصا جب آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی یاد میں ’’ میرے بابا‘‘ نغمہ بچوں نے اجتماعی انداز میں پیش کیا تو ماحول بہت سنجیدہ ہوگیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سویڈ ویلفئیر سوسائیٹی سویڈن کے صدر عامر جبار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کا تعلق پاکستان سے قائم رہے اور اس مقصد کے لئے تقریبات کا اہتمام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہ ہم سویڈن میں نئے آنے والے پاکستانیوں کو

خوش آمدید کہتے ہیں اور ہماری تنظیم ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد حسین ڈھائیو نے کہا کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔ ایسی تقریبا ت سے ہمارے قومی جذبہ کا اظہار ہوتا ہے۔ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کو چاہیے کہ مقامی لوگوں کو پاکستان کی سیاحت کے لیے آمادہ کریں۔ انہوں نے کہ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے رہیں گے اور یہ کوئی پاک بھارت تنازعہ نہیں بلکہ ان کے حق خود آرادیت کا سوال ہے۔ ایک مضبوط پاکستان ہی جموں کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیئے۔

رپورٹ : عارف محمود کسانہ۔ سویڈن
تصاویر: نوید میمن

Check Also

” منگول سپاہی زیادہ جوشیلا ہوگیا منگول سپاہی نے گردن پر تلوار رکھی جوآنکھ کے قریب۔۔۔”معروف ترک اداکار ترگت الپ نے کورولش عثمان سیریز کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا

ترک ڈرامہ ” ارتغرل“ میں ” ترگت الپ“ کا کردار نبھانے والے اداکار جنگیز جوشتون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: