Home / حالات حاضرہ / خبریں / بڑے یورپی ملک نے پاکستان کے قرضے معاف کردیئے، کونسا ملک ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاء نہ رہے گی

بڑے یورپی ملک نے پاکستان کے قرضے معاف کردیئے، کونسا ملک ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاء نہ رہے گی

 بڑے یورپی ملک نے پاکستان کے قرضے معاف کردیئے، کونسا ملک ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاء نہ رہے گی

 

پاکستانی معیشت ملکی و غیرملکی قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ایسے میں یورپ سے ایک ایسی خوشی کی خبر آ گئی ہے کہ سن کر پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ پاکستان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق خبر یہ ہے کہ یورپی ملک اٹلی نے پاکستان کے 6ارب 40کروڑ روپے کے قرضے معاف کر دیئے ہیں اوراس کاپاکستان کے ذمے جو قرض باقی رہتا ہے وہ بھی رواں سال کے اختتام تک معاف کر دے گا۔اس باقی قرض کی معافی کے لیے پاکستان اور اٹلی کے مابین ایک معاہدہ متوقع ہے جو 2018ء کے اختتام تک ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاک اٹلی جوائنٹ اکنامک کمیشن کا آئندہ اجلاس 29اور 30جنوری کو روم میں ہونے جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملک برائے خزانہ و معاشی امور رانا محمد افضل خان کریں گے جبکہ اٹلی کے وفد کی قیادت اٹلی کے معاشی ترقی کے نائب وزیر آئیوان سکیلفروٹو کریں گے۔ ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کے مختلف پہلوؤں سمیت مذکورہ معاہدے پر بھی بات ہو گی۔واضح رہے کہ قرضوں کی معافی کے ساتھ ساتھ اٹلی نے گلگت بلتستان معاشی اصلاحاتی اقدامات کے لیے 2کروڑ 25لاکھ یورو(تقریباً3ارب9کروڑ روپے) اور حکومتی پروگرام ٹیوٹا کے لیے 2کروڑ یورو(تقریباً 2ارب 74لاکھ روپے) کے قرضے آسان شرائط پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔

Check Also

تھرپارکر میں‌کرونا وائرس سے نبٹنے کے لیے ڈسپلن

Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: