Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / خاتون کی بچے سمیت مسافر جہاز پر ائیرپورٹ آمد، لیکن جیسے ہی جہاز سے باہر آئی پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی، یہ دراصل کون تھی؟ جان کر تمام سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

خاتون کی بچے سمیت مسافر جہاز پر ائیرپورٹ آمد، لیکن جیسے ہی جہاز سے باہر آئی پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی، یہ دراصل کون تھی؟ جان کر تمام سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

خاتون کی بچے سمیت مسافر جہاز پر ائیرپورٹ آمد، لیکن جیسے ہی جہاز سے باہر آئی پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی، یہ دراصل کون تھی؟ جان کر تمام سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

 

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک خاتون کی بچے سمیت آمد ہوئی لیکن جیسے ہی وہ جہاز سے باہر آئی پورے ایئرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی اور سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں کیونکہ یہ خاتون داعش سے وابستہ رہ چکی تھی اور شام سے واپس آ رہی تھی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ 27سالہ خاتون فرار ہو کر داعش میں شامل ہوئی اور ایک شدت پسند سے شادی کر لی تھی اور اب اپنے 2سال سے کم عمر بیٹے کے ساتھ واپس برطانیہ پہنچی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ ایتھوپیا سے لندن کے لیے روانہ ہوئی۔ یہ پہلی خاتون ہے جو داعش کے شدت پسند کے بچے کی ماں بننے کے بعد اس کو ساتھ لے کر واپس لوٹی ہے۔اس نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے اپنا واپسی کا راستہ طویل کیا اور شام سے پہلے ایتھوپیا گئی اور وہاں کچھ عرصہ قیام کے بعد لندن کے لیے روانہ ہوئی، تاہم سکیورٹی اداروں کو اس کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے کی اطلاع مل گئی اور اسے طیارے سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”زیرحراست خاتون برطانوی شہری ہے جو ادیس ابابا سے ہیتھرو پہنچی۔ “

Check Also

دبئی میں مقیم پاکستانی خاندان جس پر 37 لاکھ درہم جرمانہ لگادیا گیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں

دیار غیر میں آدمی مصائب میں گھر جائے تو کسی جانب سے امید کی کرن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

%d bloggers like this: