Home / حالات حاضرہ / خبریں / ’کئی سال پہلے میں نے۔۔۔‘ 63 سالہ خاتون کی پولیس سٹیشن آمد، اور آتے ساتھ ہی ایسا انکشاف کردیا کہ تمام پولیس والے بھی کانپ اُٹھے

’کئی سال پہلے میں نے۔۔۔‘ 63 سالہ خاتون کی پولیس سٹیشن آمد، اور آتے ساتھ ہی ایسا انکشاف کردیا کہ تمام پولیس والے بھی کانپ اُٹھے

bnm

 

برطانوی شہر مانچسٹر کے علاقے سٹاک پورٹ میں اتوار کے روز ایک ادھیڑ عمر خاتون نے پولیس سٹیشن جا کر اہلکاروں کے سامنے ایک ایسے بھیانک جرم کا اعتراف کر لیا کہ جان کر کیا پولیس کے بھی رونگٹے کھڑے ہو گئے اور سٹاک پورٹ کے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مانچسٹر ایوننگ نیوز کے مطابق 63 سالہ خاتون باربرا کومبیز نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کئی سال قبل اپنے والد کو قتل کر دیا تھا اور اس کی لاش گھر کے پچھے باغیچے میں دبا دی تھی۔ خاتون کی بات پر پہلے تو پولیس اہلکار یقین ہی نا کر پائے اور سمجھے کہ شاید وہ ذہنی مریضہ ہے۔ جب خاتون نے اپنی بات پر اصرار جاری رکھا تو پولیس نے اس کے گھر کے پچھلے باغیچے میں بتائی گئی جگہ پر کھدائی کی اور وہاں سے واقعی ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہو گیا۔
گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو تقریباً 12 سال قبل قتل کیا گیا اور مقتول کا نام کینتھ کومبیز بتایا گیا ہے۔ زمین سے برآمد ہونے والی ہڈیوں کو فورینزک تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر ہی حتمی طور پر یہ کہنا ممکن ہو گا کہ یہ ہڈیاں واقعی کینتھ کومبیز کی ہی ہیں۔ اعتراف جرم کرنے والی خاتون باربرا کومبیز پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Check Also

Princess driving her car

یہ کس ملک کی شہزادی عام شہریوں کی طرح بغیر پروٹوکول خود ہی گاڑی چلاتی ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے؟ نام جان کر ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

 وطن عزیز میں ایک وزیر نے گزرنا ہو تو آدھ گھنٹہ پہلے ہی سڑک عوام ...

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)