Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / بھارت جاسوسی والے 31 سیٹلائٹس خلا میں بھیج رہا ہے، سی آئی اے چیف کی ’ را‘ حکام سے ملاقاتوں سے آگاہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

بھارت جاسوسی والے 31 سیٹلائٹس خلا میں بھیج رہا ہے، سی آئی اے چیف کی ’ را‘ حکام سے ملاقاتوں سے آگاہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

pak

 

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بھارت 31 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے والا ہے، ان میں جاسوسی کے آلات بھی نصب ہیں، اپنے قومی مفادات کے تخفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت 12 جنوری کو 31 سیٹلائٹس خلامیں بھیجنے کاارادہ رکھتا ہے اور اطلاعات کے مطابق ان سیٹلائٹس میں جاسوسی کے آلات بھی نصب ہیں، خلائی ٹیکنالوجی کاپرامن استعمال تمام ریاستوں کاحق ہے لیکن بھارت خلائی ٹیکنالوجی کے عسکری استعمال سے گریز کرے، بھارتی اقدامات سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے دورہ بھارت سے آگاہ ہیں، سی آئی اے سربراہ کی بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے حکام سے ملاقاتیں اور دورہ کابل سے بھی آگاہ ہیں اور متعلقہ حکومتوں سے رابطے میں ہیں، اپنے قومی مفادات کے تخفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Check Also

ینگ بلڈ گروپ کے چھ ممبر منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

اوسلو پولیس کے مطابق ایک برس پہلے شروع کیے جانے والے ڈرگ مافیا کی تفتیش ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

%d bloggers like this: