Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / بھارت میں غیر ملکی ایئرلائن نے اپنا کرایہ رکشے سے بھی کم کر دیا

بھارت میں غیر ملکی ایئرلائن نے اپنا کرایہ رکشے سے بھی کم کر دیا

 

airlineبھارت میں غیرملکی ایئرلائن ایئر ایشیا نے محدود مدت تک کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے جہاز کے ٹکٹ کی قیمت 99 روپے کردی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز  کے مطابق ملائشین ایئرلائن ایئرایشا نے جہاز کے کرایوں میں بھی سیل کا اعلان کرتے ہوئے محدود مدت تک کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 99 روپے کردی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے تاہم اس کا اطلاق مئی 2018 سے لیکر جنوری 2019 تک کی پروازوں پر ہوگا۔
ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میں چلنے والی پروازوں کا کرایہ 99 روپے جب کہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد صرف موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے زریعے ہی بکنگ پر رعایت حاصل کرسکیں گے۔

Check Also

srange creaure on Karachi sea

کراچی میں چرنا آئی لینڈ کے قریب کلر وہیل کاجھنڈ دیکھا گیا:ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان

ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق کراچی کے چرنا آئی لینڈ کے قریب کلر وہیل کاجھنڈ ...

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)