Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے : ترکی

عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے : ترکی

ترک قیادت نے پاکستان کی حمایت کے عزم کو دہراتے ہو ئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے ، منگل کے روز وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم بنیالی سے ملا قا تیں کیں جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال اور مختلف بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ترک قیادت نے افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیااور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ ملاقات میں ترک وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پرترک قیادت کا کہنا تھا پاکستان اور ترکی کے تعلقات دیرینہ ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ساٹھ ہزار پا کستا نیوں نے قیمتی جانیں گنوائیں، عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے، ترک صدراور وزیر اعظم نے خواجہ آصف کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی، جبکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ترک قیادت کو خطے اور خصوصاًافغانستان کی صورتحال سے متعلق بتا یا ، اس موقع پر پاک ترکی تعلقات کو مزید مربوط بنانے اور مستقبل قریب میں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔

Check Also

srange creaure on Karachi sea

کراچی میں چرنا آئی لینڈ کے قریب کلر وہیل کاجھنڈ دیکھا گیا:ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان

ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق کراچی کے چرنا آئی لینڈ کے قریب کلر وہیل کاجھنڈ ...

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)