Home / حالات حاضرہ / خبریں / وائٹ ہاؤس کے سامنے ٹرمپ کی شکل جیسا دیو قامت مرغ نصب

وائٹ ہاؤس کے سامنے ٹرمپ کی شکل جیسا دیو قامت مرغ نصب

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک مرغ نے سب کو حیران کر دیا ، ہوا بھرے دیو قامت مرغ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھاپ نظر آتی ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب رخ کر کے سنہری کلغی ، سنہری بھنوں اور سنہری چونچ والا یہ مرغ ڈون ہے ۔ہوا بھرے دیو قامت ڈون کے بالوں کا انداز صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا ہے ۔ اسے کیلیفورنیا کے رہنے والے ترن سنگھ برار نے نصب کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے وہ اس مرغ کے ذریعے قوم کو بتانا چاہتے ہیں ہمارا رہنما کتنا برا اور غیر مستحکم ہے ۔ ان کا رویہ ان کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔ ان دنوں صدر ٹرمپ سترہ روزہ چھٹیوں پر نیو جرسی میں ہیں ۔

Check Also

”بحیرہ عرب میں 24 گھنٹوں میں طوفان کا خطرہ ہے اور وہ اس ملک سے ٹکرائے گا “ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

%d bloggers like this: