Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے میں خطرناک بھڑ کی آمد۔۔جہاں نظر آئے تصویر اتاریں

ناروے میں خطرناک بھڑ کی آمد۔۔جہاں نظر آئے تصویر اتاریں

محکمہء حشرات الارض کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ناروے میں ایک خطرناک نسل کی بھڑ داخل ہو چکی ہے۔اسکا رنگ عام بھڑوں کی نسبت ذیادہ گہرا ہے۔اس کا ڈنگ بھی ذیادہ تکلیف دہ ہے گو کہ ایک ڈنگ جان لیوا نہیں تاہم کئی ڈنگ انسانی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔جبکہ بچوں کے لیے ایک ڈنگ ہی بہت تکلیف دہ ہے۔معروف محقق فرودے اودے گارڈ نے نارویجن نیوز چینل این آر کے چینل سے گفتگو کے دوران بتایا کہ امید ہے اس بڑ کی پیش قدمی ناروے کے سرد شمالی علاقوں کی جانب نہیں ہو گی۔اس لیے کہ یہ بھڑ صرف موسم گرماء ہی پسند کرتی ہے۔اس لیے امید کی جا سکتی ہے کہ یہ بھڑ ٹرونڈھے لاگ کے صوبہ تک ہی رک جائے گی۔اس سللسے میں کئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس خطرناک بھڑ کو کئی جنوبی علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔
اس لیے ایسے افراد کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جیسے ہی انہیں یہ بھڑ نظر آئے اسکی تصاویر قریبی محکمہء زولوجی کو ارسال کی جائیں۔اس کے بعد اس پر کیڑے مار اسپرے کیا جائے۔
NTB/UFN

Check Also

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی 5 ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں

 شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کیے جانے کی 5 اہم وجوہات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: