Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / اسلامک کلچرل ویک اینڈ اسکول میں موسم گرماء کی چھٹیوں سے پہلے الوداعی تقریب

اسلامک کلچرل ویک اینڈ اسکول میں موسم گرماء کی چھٹیوں سے پہلے الوداعی تقریب

اتوار کی دوپہر ایک بجے اسلامک کلچرل سینٹر کے ویک اینڈ اسکول میں بچوں اور والدین کے ساتھ الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔یہ

icc summer 6تقریب اتوار کی دوپہر ایک بجے منعقد کی گئی۔تقریب میں اسکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔جبکہ اسکول کی انتظامیہ کے اراکین نے بھی ویک اینڈ اسکول کی اہمیت اور ترقی کے موضوع پر تقاریر کیں۔
پروگرام میں پہلی کلاس سے لے کر جماعت دہم تک کے طلباء نے اسلامیات اور اردو زبان میں مختلف موضوعات پیش کیے۔ بچوں نے اسلام اور اردو کے موضوع پر چارٹ بنائے اور نارویجن اور اردو میں تعلیمات کے بارے میں بتایا۔
سیکنڈری اسکول کے طالبعلم نے نظامت کے فرائض ادا کیے۔اسکول کے ایڈمنسٹریٹر جناب محمد خرم ے پروگرام کے آغاز میں تقریر کی۔سب سے آخر میں اسلامک کلچرل سینٹر کے سربراہ جناب محمد ارشد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے ماہ رمضان کے باوجود بڑی تعداد میں والدین کی پروگرام میں شمولت پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔جبکہ امام مسجد جناب حامد صاحب نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف بچوں کو اسلام سے روشناس کرانا ہے۔انہیں کسی فرقہ کا پابند کرنا نہیں ۔بچوں کو دینی تعلیم سیکھنی چاہیے خواہ وہ کسی بھی مسجد سے سیکھیں۔جبکہ مادری زبان کی تعلیم کا مقصد انہیں مادری زبان سے جوڑے رکھنا ہے اور اس پر عبور حاصل کرنا نہیں ہے۔

Check Also

ترک صدر کی تنخواہ میں 88 ہزار لیرا کا اضافہ

ترکی کی پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت آق کی طرف سے مالی سال 2021کا مجوزہ بجٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: