Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / اسکول میں چوری کرنے والا کھڑکی سے فرار ہوتے وقت گرفتار

اسکول میں چوری کرنے والا کھڑکی سے فرار ہوتے وقت گرفتار

اوسلو میں پولیس نے اس وقت ایک چور لو گرفتار کر لیا جب وہ معمول کے گشت پہ تھی۔رات کے وقت گشت پر موجود پولیس کو اسکول کی کھڑکی کے شیشے توڑنے کی آواز آئی۔جب پولیس موقع پر پہنچی دوسری منزل پر چور کھڑکی سے فرار ہونے کی کوشش میں پھنس چکا تھا۔لہٰذا اس نے باہر نکلنے کے لیے پولیس کی مدد طلب کی۔پولیس نے اسی وقت آگ بجھانے والے محکمے سے ایک ٹرک اور سیڑھی ہنگامی طور پرطلب کی۔اس دوران چورایک تنگ راستے کی جانب نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔جسے موقع پر موجود پولیس نے جا لیا۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چور کیا چرانے وہاں گیا تھا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ آیا اسکول میں اس کے مزید ساتھی بھی موجود ہیں۔
NTB/UFN

Check Also

4انچ کمر بڑھنے سے موت کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر آپ اپنا پیٹ بڑھنے نہیں دیں گے

مجموعی طور پر موٹاپے کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیا جاتا ہے لیکن اب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: