Home / ادب / طنز و مزاح / پانامہ لیکس پر ناروے کے معروف شاعر ارشد شاہین کا نیا کلام

پانامہ لیکس پر ناروے کے معروف شاعر ارشد شاہین کا نیا کلام

Selected by aqil Qadir

arshed...

شاعر ارشد شاہین

ہر سو برپا ہے ایک ہنگامہ

لیک جب سے ہوا ہے پاناما

اپنی سُبکی پہ ہے خجِل کتنا
وہ جو بنتا تھا شہر کا ماما

حکمراں ، حکمراں نہیں کوئی
کوئی شِیدا ہے اور کوئی گاما

کیا عجب لوگ ہیں ، اکڑتے ہیں
دیکھ کر اپنا معصیت نامہ

یہ ہے اخلاق سے گری حرکت
بول اُٹھا ہے اب تو اوباما

شرم ان کو اگر نہیں ارشد
شرم کیونکر کرے مرا خامہ

Check Also

گھر سے کام

Related

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: