Home / حالات حاضرہ / خبریں / نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر ساٹھ ہزار کراؤن جرمانہ اورلائسنس معطل

نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر ساٹھ ہزار کراؤن جرمانہ اورلائسنس معطل

شیئن شہر کے اکتالیس سالہ شخص کو نشہ کی حالت میں گاڑی چلا کر اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جانے پر سزا سنائی گئی۔اس شخص کے خون کے نمو نے سے نشے کی موجودگی کا ثبوت ملا تھا۔اس شخص کو ساٹھ ہزار جرمانے کے ساتھ چھتیس روز جیل کی سزا سنائی گئی۔
ملزم کے خون کے نمونے سے دو اعشاریہ چھتیس 2.36 فی ہزار کے تناسب سے نشہ کا ثبوت ملا ہے۔ملزم نے عدالت میں نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کا اعتراف کیا۔ نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کا کیس ٹیلی مارک صوبے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔مقامی نارویجن اخبار ٹیلی مارک کے مطابق عدالت نے اسے اس سے پہلے بھی نشہ میں گاڑی چلانے کا الزام لگایا۔اس لیے ملزم کو تین سال تک کے لیے کار ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی۔
NTB/UFN

Check Also

اسکول دوبارہ بندنہیں ہوں گے

دو جون سے اسکولوں میں زرد بتی روشن ہو گی یعنی کہ۔۔۔ وزیر صنعت و ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: