Breaking News
Home / اسلام / درود شریف پڑہنے کے اوقات

درود شریف پڑہنے کے اوقات

درود شریف پڑہنے کے اوقات
سید ذیشان نظامی
ماہ جشن ولادت نبیء کریم ﷺ کی آمد آمد ہے ۔ایسے موقع پر تمام فرزاندان توحید کے لیے اس ماہ کی برکتیں سمیٹنا سعادت کی بات ہے۔اس سلسلے میں چند آسان عبادات ان صفحات پر پیش کی جائیں گی جن سے آپ بڑی آسانی سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔
درود شریف کی برکات اتنی ہیں کہ انسان شمار نہیں کر سکتا۔اللہ امت محمدیہ پر بہت مہربان ہے اور درود شریف ایسا وظیفہ ہے جو ہر وقت پڑھا جا سکتا ہے۔یعنی درود شریف ممنوعہ اوقات کے سواء پڑہنے کی کوئی قید نہیں۔دن ہو یا رات صبح ہو یا شام نماز سے پہلے پڑہیں یا نماز کے بعد دعا سے پہلے یا دعا کے بعد کھڑے ہو کر پڑہیں یا بیٹھ کر۔الغرض ہر گھڑی پڑہیں ہر آن پڑہیں۔جتنا پڑہیں کم ہے ۔تاہم طہارت کا خاص خیال
رکھیں ۔بعض خاص مقامات اور اوقات میں درود شریف پڑہنا ذیادہ افضل اور لازم ہے ۔وہ اوقات حسب ذیل ہیں۔
۔نبی کریم ﷺ کا اسم مبارک لیتے وقت سنتے وقت پڑہتے وقت اور لکھتے وقت۔نماز کے آخری قعدے التحیات کے وقت
۔نماز جنازہ میں دوسری تکبیر کے بعد ،خطبات عیدین میں نماز استسقاء میں اور خطبہء نکاح میں۔
۔جمعہ کے روز عصر کی نماز میں بکثرت پڑہنا۔قرآن پاک شروع کرتے وقت،حفظ قرآن کے وقت،او ر دعائیں پڑہتے وقت۔
۔مسجد پہ نظر پڑتے گزرتے اور باہر نکلتے وقت۔وضوکرتے وقت وضو کے بعد اور تیمم کرتے وقت اذان کے بعد اور امامت کے بعد۔ہر دعا کے آغاز اور اختتام کے وقت
مدینہ منورہ کے سفر کے دوران۔مدینہ منورہ میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت۔مدینہ منورہ میں قیام کے وقت بکثرت پڑہنا۔وقت سحر کعبہ معظمہ کی زیارت کے وقت داخل ہوتے اور نکلتے وقت۔
۔زیارت رسول مقبول ﷺ کے وقت۔آثار مبارکہ مثلاً مسجد نبوی ﷺ مسجد قبا مسجد قبلہ تین سبعہ مساجد جبل احد اور مقام بدرکی زیارت کے موقع پر۔حج کے دوران بیشتر وقت اور حج کے موقع پر تلبیع لبیک پڑہنے کے بعد۔
۔کوہ صفا اور کوہ مروی پر چڑہتے وقت۔حجرہء اسود کو بوسہ دیتے وقت۔مزدلفٰی منیٰ اور عرفات کے قیام کے دوران۔طواف وداع سے فارغ ہونے کے بعد درود شریف پڑہنا مصیبت پریشانی اور سختی کے وقت بکثرت ورد درود شریف ۔خوف و احتیاج کے وقت۔شدید غم کے وقت۔لڑائی جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے۔
جاری ہے ۔۔۔۔

Check Also

نماز اور کمفرٹ زون

٭٭٭٭ ترقی کرتے کرتے انسان نے اپنا کمفرٹ اتنا بڑھا لیا ہے کہ وہ پنجرے ...

One comment

  1. JAZAKUMULLAHO KHAIRAN KASEERAH

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: