Home / حالات حاضرہ / خبریں / سخت قوانین کا نتیجہ

سخت قوانین کا نتیجہ

ناروے میں سخت امیگریشن قوانین لاگو کرنے کی وجہ سے پچھلے ہفتے سے استور اسکوگ کے علاقے میں کوئی غیر قانونی پناہ گزین نہیں آئے۔جبکہ پچھلے ہفتے تین سو سے ذائد پناہ گزینوں نے پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔سخت قوانین کی وجہ سے صورتحال قابو میں آ گئی ہے یہ بات نارویجن محکمہء امیگریشن کے ڈائیریکٹر فرودے Frode Forfang نے کہی۔انہوں نے کہاکہ ناروے نے قوانین سخت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سرحدوں پر بھی صحیح کنٹرول کا انتظام کیا ہے۔
جبکہ سیاستدانوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب تمام پناہ گزینوں کی درخواستوں کو مسترد کر دیا جائے گا۔اس ہفتے تین سو تریسٹھ جبکہ پچھلے ہفتے نو سو پناہ گزینوں نے درخواستیں دی تھیں۔کچھ پناہ گزینوں کو روس کے بجائے ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔اس لیے کہ پچھلے ہفتے روس نے ان پناہ گزینوں کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔
نارویجن امیگریشن کے ڈائیریکٹر فرودے فورفانگ نے اتوار کے روز ٹویٹرپہ لکھا کہ پورا ہفتہ کوئی پناہ گزین نہیں آیا۔قوانین کی تبدیلی کامیاب ثابت ہوئی۔
NTB/UFN

Check Also

” منگول سپاہی زیادہ جوشیلا ہوگیا منگول سپاہی نے گردن پر تلوار رکھی جوآنکھ کے قریب۔۔۔”معروف ترک اداکار ترگت الپ نے کورولش عثمان سیریز کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا

ترک ڈرامہ ” ارتغرل“ میں ” ترگت الپ“ کا کردار نبھانے والے اداکار جنگیز جوشتون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: