Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

وسیم ساحل
 آپ نے مشہور کہاوت تو سن رکھی ہو گی کہ ”جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔“ اس کی عملی تصویر گزشتہ دنوں سوڈان میں دیکھی گئی جہاں ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوا اور طیارے میں موجود تمام افرادموت کے منہ میں چلے گئے مگر صرف 1سال کا ایک بچہ، ایک ادھیڑ عمر اور ایک بوڑھی، دو خواتین جہاز کے ملبے سے زندہ نکل آئے۔طیارہ جنوبی سوڈان میں ایئرپورٹ سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دریا کے کنارے گر کر تباہ ہوا۔ جب امدادی کارکن اور رضاکار جائے حادثہ پر پہنچے اور انہوں نے ملبہ ہٹا کر لاشیں نکالنے کا کام شروع کیا تو اس میں سے معجزانہ طور پر دو خواتین اور ایک بچہ زندہ مل گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ 44سال پرانا کارگو جہازعملے کے اراکین سمیت18افراد اور سامان کو لے کر جا رہا تھا حالانکہ اس میں صرف12افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔جہاز میں روسی باشندوں کے ساتھ ساتھ کچھ امریکی بھی سوار تھے۔بتایا جاتا ہے کہ کارگو جہاز ایک نجی ایئرلائنز کا تھا جو ایک آئل کمپنی کا سامان لے کر جا رہا تھا۔

Check Also

چین میں خوفناک بیماری پھیل گئی، اثر تھائی لینڈ اور جاپان تک پہنچ گیا، دھڑا دھڑ اموات ہونے لگیں

چین میں ایک نیاجان لیوا وائرس رونما ہو گیا جس نے چینی شہر ووہان اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: