Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے ۔ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں رہنے والے اور باقی پورے ناروے کے لوگ کس طرح سفر کرنا پسند کرتے ہیں ؟

ناروے ۔ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں رہنے والے اور باقی پورے ناروے کے لوگ کس طرح سفر کرنا پسند کرتے ہیں ؟

Trikk.....ناروے ۔ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں رہنے والے اور باقی پورے ناروے کے لوگ کس طرح سفر کرنا پسند کرتے ہیں ؟
اوسلو(عقیل قادر) ۔اوسلو ناروے کا دارالحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا شہر بھی ہے جس میں دنیا بھر کے 200 سے زائد مختلف ممالک کے لوگ ایک پُرامن زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اوسلو میں مختلف تہذیوں اور ثقافتوں کے رنگ نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اوسلو میں رہنے والوں کی پسند اور ترجیحات ناروے کے دیگر علاقوں میں رہنے والوں سے یکسر مختلف ہیں۔ ایک سروے کے مطابق اوسلو میں رہنے والے 29 فیصد لوگ اپنی گاڑی میں سفر کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ ناروے کے دیگر شہروں میں یہ تعداد 61فیصدہے۔ اوسلو شہر میں سب سے مشہور پبلک ٹرانسپورٹ میٹرو ٹرین ہے جس میں اوسلو کے 35 فیصد لوگ سفر کرتے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں یہ تعداد صرف 7 فیصد ہے۔ اوسلو شہر میں گاڑی اور میٹرو ٹرین کے بعد لوگوں کی پسندیدہ سواری سائیکل ہے جس میں اوسلو کے 24 فیصد لوگ سفر کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ ناروے کے دیگر شہروں میں یہ شرح صرف 16 فیصد ہے۔ اسکے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بس اور ٹرام بھی شامل ہیں جس میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد سفر کرنا پسند کرتی ہے۔اب باری آتی ہے پیدل چلنے والوں کی، اوسلو میں 14 فیصد لوگ پیدل چلنے کے شوقین ہیں جبکہ دیگر شہروں کے 8 فیصد لوگ پیدل چلتے ہیں

Check Also

اوسفولڈ کے شہروں میں موسم گرما کے ملبوسات کے فیشن شوز

  موسم گرماء کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں نت نئے ریڈی میڈ ملبوسات ...

One comment

  1. bohat acha lga

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

%d bloggers like this: