Home / حالات حاضرہ / خبریں / ‚ ناروے فٹبال کپ ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ نے دو۔ صفر سے لورن سکوج کو شکست دے کرکواٹر فائنل جیت لیا ۔

‚ ناروے فٹبال کپ ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ نے دو۔ صفر سے لورن سکوج کو شکست دے کرکواٹر فائنل جیت لیا ۔

ch56

ch52ch58
اوسلو(عقیل قادر) ناروے فٹبال کپ ۔جمعرات کی شام ساڑھے چھ بجے پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ نے لورن سکوج ٹیم کو کواٹر فائنل کے دوسرے ہاف اوور میں دو۔صفر سے شکست دے کرمیچ جیت لیا۔پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے جمع ہوئی تھی جس میں خواتین، بچے ، بوڑھے اورجوان شامل تھے ۔ میچ پہلے اوور میں انتہائی سنسنی خیز رہا مگرکوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی جبکہ دوسرے ہاف اوور میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

 

ch54ch51

کرتے ہوئے دو گول کر کے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیئے۔ ناروے کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی پاکستانی ٹیم نے کواٹر فائنل جیتا ہو۔ پاکستانی ٹیم جمعہ کی صبح کو نو بجے ایکے برگ گرائونڈ میں ناروے کی ٹیم لِین کے خلاف میچ کھیلے گی اور جیتنے کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ سیمی فائنل کا میچ بھی جمعہ کی شام کو ہی ہوگا جبکہ فائنل ہفتہ کی صبح کو ہو گا۔ یا د رہے کہ پاکستانی ٹیم اب تک سات میچ جیت چکی ہے اور ناروے میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا چکی ہے جس کا اظہار نارویجن پرنٹ اور الیکٹرونک متعدد بار کر چکا ہے۔ ناروے کے ممتاز بزنس مین راجہ ناصر حسین اور شیخ طارق نے کواٹر فائنل جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور انکی کارکردگی کو سراہا اور دعا کی کہ پاکستانی ٹیم ناروے کا ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

ch57

Check Also

رومانیہ سے موسمی محنت کشوں کے پہلے گروپ کی ناروے آمد

سوموار کے روز ناروے کے تھورپ ائیرپورٹ پر موسم سرماء میں کام کرنے والے محنت ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: