Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے فٹبال کپ ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی شاندار کارکردگی مخالف ٹیم کو 0-6 سے شکست

ناروے فٹبال کپ ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی شاندار کارکردگی مخالف ٹیم کو 0-6 سے شکست

 

st7

اوسلو(عقیل قادر) ناروے فٹبال کپ ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے اپنادوسرامیچ ناروے کی ٹیم Kragerø کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 0-6 سے شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم پورے میچ میں چھائی رہی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، ٹیم نے پہلے ہاف میں1 گول کر کے مخالف ٹیم پر اپنی برتری ثابت کر دی، دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے 5 گول کر کے گرائونڈ میں موجود پاکستانیوں کے دل جیت لیئے۔فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے 700 کے قریب پاکستانیوں نے شرکت جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ ہر گول کے بعد پاکستان زندہ باد سے پورا گرائونڈ گونجتا رہا اور سبز ہلالی پرچم گرائونڈ کے مختلف حصوں میں لہراتا رہا۔ پاکستانی ٹیم کی جیتنے کی خوشی میں خواتین و حضرات کے ساتھ ساتھ بچوں کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔ میچ میں مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیمات کے اراکین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی، غوثیہ مسلم سوسائٹی کے وفود شامل تھے۔گرائونڈ میں موجود پاکستانی شائقین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی اسٹریٹ فٹبال ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں امید ہے اپنی بہترین کارکردگی سے ٹیم آنے والے مقابلوں میں اپنی کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔میچ کے دوران ڈاکٹر ٹینا شگفتہ کھورمو تمام تر انتظامات کی نگرانی کرتی رہی۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ بروز منگل صبح 9 بجے Hødd ٹیم کے خلاف Furuset

گرائونڈ 2 میں کھیلے گی

st8 st5 st9 street 1st3۔

Check Also

صرف سبزیاں کھانے والوں کو سائنسدانوں نے گوشت کھانے کا سب سے بہترین فائدہ بتادیا

بڑھتی عمر کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری کی شکایت لازمی ہوتی ہے تاہم اب کنگز ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: