Home / حالات حاضرہ / خبریں / اسلام کی ممتاز شخصیت، شیخ المشائخ، استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین

اسلام کی ممتاز شخصیت، شیخ المشائخ، استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین

گجرات: (25جون 2015ئ) عالم اسلام کی ممتاز شخصیت، شیخ المشائخ، استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات شدید علیل ہوگئے۔ دل کے بائی پاس آپریشن کیلئے ہسپتال داخل کرلیا گیا۔ گشتہ آٹھ سال سے دل کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ گزشتہ دنوں انجو گرافی کی گئی لیکن طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اندریں صورتحال قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کی بابرکت لمحات میں حضرت پیر صاحب کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ علماء کرام نے کہا کہ حضرت پیر صاحب اسلام اور پاکستان کا سرمایہ ہیں اور ملک وملت کیلئے ان کی خدمات ان گنت ہیں۔ لہذا ان کی جلد صحت یابی کیلئے بھرپور دعائیں کی جائیں۔
شبیر ساہی

Check Also

چین میں ایک بار پھر کوروناوائرس سر اٹھانے لگا ،ایک ہی دن میں درجنوں نئے کیسز سامنے آگئے

چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر گذشتہ روز نوول ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: