Home / حالات حاضرہ / خبریں / آسکر میں طلائی زیورات کی دوکان پرڈاکہ ۔۔

آسکر میں طلائی زیورات کی دوکان پرڈاکہ ۔۔

سوموار کی رات تین بج کر پندرہ منٹ پر پولیس کو آسکر کے علاقے وولن میں ایک جیولری شاپ میں نقب کی اطلاع ملی۔اطلاع کے مطابق یہ نقب لگانے والے دو افراد تھے۔آسکر اور بیرم پولیس سینٹرکے مطابق واردات کی کوشش کے بعد ایک سرخ کار واردات کے بعد اس علاقے سے سلم استاد Slemmestadکی جانب جاتی ہوئی دیکھی گئی تھی۔
آسکرکے مضافاتی علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے کیونکہ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان اپنے علاقے میں جا چکے ہوں گے۔
پولیس نے ساحلی علاقے میں ملزمان کی کار کا تعاقب بھی کیا ۔تاہم صرف ایک ہی مجرم پکڑا جا سکا جبکہ دوسرا مجرم فرار ہونے میں کمایاب ہو گیا۔منگل کی صبح تک پولیس اس بارے میںلا علم تھی کہ چوردوکان سے کچھ چرانے میں کامیاب بھی ہوئے یا نہیں۔

Check Also

چین میں ایک بار پھر کوروناوائرس سر اٹھانے لگا ،ایک ہی دن میں درجنوں نئے کیسز سامنے آگئے

چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر گذشتہ روز نوول ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: