Breaking News
Home / سائنس اینڈ ٹیکنالوجی / گوگل کا نیا پروجیکٹ … ٹینگواسمارٹ فون‎

گوگل کا نیا پروجیکٹ … ٹینگواسمارٹ فون‎

وسیم ساحل
گوگل نے ایک نئے پروجیکٹ ٹینگو کا اعلان کیا ہے ۔ ٹینگو ایک اسمارٹ فون ہے جس میں تھری ڈی کمپیوٹر وژن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اسے ایک ایسے اسمارٹ فون سے تعبیر کیا جاسکتا ہے جس میں مائیکروسافٹ کنکٹ  جیسی خصوصیات ہوں۔ یہ اسمارٹ فون خاص طرز کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سے مزین ہوگا جس کے ذریعے صارف اپنے محلہ و قوع کے تھری ڈی نقشے تیار کرسکے گا یا کسی شے کا تھری ڈی ماڈل بنا سکے گا۔
ٹینگو اسمارٹ فون 5 انچ کا ایک اینڈروئیڈ اسمارٹ فون ہے جسے گوگل کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اینڈ پروجیکٹس گروپ نے تیار کیا ہے۔ یہ گروپ موٹورولا کا حصہ تھا اور گوگل نے موٹورولا کو لینوو کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔ تاہم گوگل نے اینڈوانسڈ ٹیکنالوجی اینڈ پروجیکٹس گروپ کو فروخت نہیں کیا۔ اس اسمارٹ فون میں عام اسمارٹ فون میں پائے جانے والے کیمروں اور سینسرز کے علاوہ حرکت پر نظر رکھنے والا سینسر (موشن ٹریکنگ سینسر) ، گہرائی ناپنے والا سینسر( ڈپٹ سینسر) اور 1 مرائید نامی 2 عدد کمپیوٹر وژن  کو پروسیسیرز بھی شامل ہیں۔ یہ تمام سینسر مل کر صارف کے گرد و نواح کا مسلسل جائزہ لیتے رہتے ہیں اور صرف ایک سکینڈ میں ڈھائی لاکھ سے زائد تھری ڈی پیمائشیں ریکارڈ کرتے ہیں۔ ان پیمائشوں کے ذریعے تھری ڈی اسپیس یا ماڈل بنایا جاتا ہے اور ریئل ٹائم میں صارف کی موجودہ پوزیشن کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

 

Check Also

پولینڈ کا باشندہ انیس برس تک کومہ میں رہنے کے بعد اٹھ گیا

پولینڈ کا باشندہ جان گرز بک Jan grzebski جو کہ ریلوے میں مایک کارکن تھا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: