Breaking News
Home / سائنس اینڈ ٹیکنالوجی / غیر قانونی جاسوسی سے بچنے کے طریقے

غیر قانونی جاسوسی سے بچنے کے طریقے

وسیم ساحل
بہت سے صارفین اس بات کا بالکل خیال نہیں رکھتے کہ اپنے اسمارٹ فون میں انہوں نے جو ایپلی کیشن انسٹال کی ہے، اسے کس کس بات کی اجازت حاصل ہے۔ اسی بات کا فائدہ اٹھا کر ایپلی کیشن بہت کچھ ایسا کر جاتی ہیں جو علم ہونے پر ہمیں بالکل اچھا نہ لگے۔ نیز، ایپلی کیشن ڈیویلپرز کی غلطیوں کے وجہ سے صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ صارف کی موجودگی کی جگہ (لوکیشن) کے بارے میں معلومات کا ہے۔ اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز میں چلنے والی ایپلی کیشنز جب صارف کی لوکیشن معلوم کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو اسکرین کے اوپری حصے پر ایک چھوٹا سا آئی کن ظاہر ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ آئی کن بیشتر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ناکافی ہوتا ہے۔
اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یونی ورسٹی آف رٹ گرز کے ریسرچرز کی ایک ٹیم نے اچھوتی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن تشکیل دی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی موجودگی میں اگر صارف کے اسمارٹ فون میں کوئی دوسری ایپلی کیشن صارف کے محل وقوع کی معلومات کو دیکھنا چاہے گی تو یہ ایپلی کیشن فورا سے پیشتر خبردار کر دے گی۔ صارف کو اس کی اطلاع کسی آئی کن کی بجائے پوری اسکرین پر ظاہر ہونے والے ایک پیغام سے دی جائے گی جسے نظر انداز کرنا صارف کے لئے ممکن نہیں ہوگا۔ اس کے ڈیویلپرز کے مطابق تقریبا دو ماہ بعد یہ ایپلی کیشن باقاعدہ گوگل پلے اسٹور پر ڈائون لوڈنگ کے لئے دستیاب ہوگی۔
اس سے پیشتر ایسا معلوم کرنا آسان نہیں تھا اور اس کے لیے اینڈروئیڈ کو روٹ کرنا پڑتا تھا۔ مگر اب بھلا ہو امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا کہ جس کے طریقہ واردات سے ہمیں سنوڈن صاحب نے متعارف کرا دیا ہے اور انہی کو دیکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی نئی تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں، ان تبدیلیوں سے عام آدمی بھی مستفید ہو رہا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ایپلی کیشن ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس وقت اکثر ایپلی کیشنز جن میں ویڈیو گیمز، ڈکشنری یا معمولی نوعیت کے کام انجام دینے والی ایپلی کیشنز خاص طور پر قابل ذکر ہیں، ضرورت نہ ہوتے ہوئے بھی صارف کے محل وقوع کی معلومات جمع کررہی ہوتی ہیں۔ اگرچہ اینڈروئیڈ محل و قوع کی معلومات ایپلی کیشن کو فراہم کرتے دوران ایک آئی کن ضرور ظاہر کرتا ہے مگر ریسرچ ٹیم کے ہی انجام دیئے ہوئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ صارفین میں سے بیشتر اس آئی کن کو نوٹس ہی نہیں کرتے یا پھر اس کا مطلب ہی نہیں جانتے۔ صارفین کی اسی عدم توجہ کی وجہ سے نیشنل سکیوریٹی ایجنسی جیسی شاطر ایجنسیاں صارفین کے محل وقوع کے بارے میں معلومات حاصل کرتی ہیں۔ حال ہی میں ایک نیا دعوی بھی منظر عام پر آیا ہے کہ نفیس نستعلیق اینگری برڈ اور گوگل میپس کے ذریعے بھی صارفین کی جاسوسی کرتی ہے۔
اس نئی ایپلی کیشن کے ڈویلپرز نے بتایا ہے کہ جن لوگوںنے اسے ابتدائی طور پر استعمال کیا ، وہ اس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بہت سے گیمز اور ڈکشنری ایپلی کیشن نے ان کے محل وقوع سے باخبر ہونا چاہا تھا۔ان ایپلی کیشنز کو چلنے یا اپنا کام انجام دینے کے لئے قطعی طور پر صارف کی لوکیشن جاننے کی ضرورت نہیں تھی۔ لیکن اس کے باوجود وہ ایسا کررہی تھیں۔ اکثر معاملات میں دیکھا گیا ہے کہ موبائل ایپلی کیشن سے محل وقوع معلوم کرنے کا مقصد صارفین کو ان کے محل وقوع کے اعتبار سے اشتہارات دکھانا تھا۔ مگر ایپلی کیشنز کی مدد سے حاصل کی گئی معلومات اکثر بے حساب دوسرے اشتہاربازوں تک پہنچ جاتی ہے ، جو صارف کے لیے درد سر بن جاتی ہے۔
گوگل اینڈروئیڈ کسی ایپلی کیشن کو دوسری ایپلی کیشن کی معلومات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اس لئے زیر بحث ایپلی کیشن کو بنانے کے لئے ریسرچ ٹیم نے گوگل کی ہی فراہم کردہ پی آئز نفیس نستعلیق کو استعمال کیا ہے۔

Check Also

پولینڈ کا باشندہ انیس برس تک کومہ میں رہنے کے بعد اٹھ گیا

پولینڈ کا باشندہ جان گرز بک Jan grzebski جو کہ ریلوے میں مایک کارکن تھا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: