Breaking News
Home / متفرقات / معروف کالم نگار اور مصنفہ مسرت حسین نارویجن ٹی وی چینل پر

معروف کالم نگار اور مصنفہ مسرت حسین نارویجن ٹی وی چینل پر

 

familien 3 lys33

sofa99

 

sofa 55

sofa 33

familien22
familie Hussain

 

قومی اردو اخبار جنگ لندن اور اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی کالم نگار مسرت حسین افتخار صاحبہ نارویجن ٹی وی چینل کے ایک قسط وار پروگرام صوفہ میں کام کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس پروگرام کی ریکارڈنگ ہر اتور کو کرواتی ہیں جو کہ ان کی رہائش گاہ پر ہوتی ہے۔مسرت حسین صاحبہ نے بتایا کہ اس پروگرام کا آئیڈیا امریکی پروگرام صوفہ سے لیا گیا ہے۔یہ ایک ٹاک شو ہے جس میں حصہ لینے والے افراد اور میزبان ڈرائنگ روم کے صوفے پر بیٹھ کر مختلف موضوعات پر بات چیت اور تنقید کرتے ہیں۔یہ پروگرام نارویجن ٹی وی چینل ٹو پر بدھ کے روز نارویجن ٹائم کے مطابق شام دس بج کر پندرہ منٹ پر لگتاہے ۔اب تک اس کی پانچ سے ذیادہ اقساط ٹیلی کاسٹ ہو چکی ہیں۔
اس سے پہلے مسرت حسین اسی چینل سے ایک پروگرام فیملی میں بھی پوری فیملی کے ساتھ حصہ لیتی رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان پروگراموں کا مقصد نارویجن معاشرے میں تارکین وطن کے رہن سہن اور کلچر کو متعارف کرانا ہے۔یہ پروگرام نارویجن زبان میں ٹیلی کاسٹ کیے جاتے ہیں۔
اردو فلک نیوز

Check Also

آپ کا دوست اور ساتھی اردو فلک ڈاٹ نیٹ 

ہفتہ وار آن لائن میگزین اردو فلک ڈاٹ نیٹ اردو فلک ڈاٹ نیٹ پچھلے نو ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: