Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / آئسکریم کے ایک سکوپ کی قیمتت قریباً 8000 پاکستانی‎

آئسکریم کے ایک سکوپ کی قیمتت قریباً 8000 پاکستانی‎

waseem hyder

                                                                                        وسیم ساحل

 اچھی آئس کریم مہنگی تو ہوتی ہے لیکن دبئی کے ایک مشہور کیفے نے ایک ایسی آئس کریم پیش کردی ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا خطاب مل گیا ہے۔
”ڈائمنڈ آئس کریم“ دبئی کے سکوپی کیفے پر فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے۔ اسے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ویسبس باﺅل نامی پیالے میں پیش کیا جاتا ہے اس کی مخصوص ترین خوبی اس کے اوپر سجا 23قیراط سونا ہے جو کھانے کیلئے 100 موزوں ہے۔ اس شاندار آئس کریم کو میڈاگاسکرونیلا، نایاب ایرانی زعفران اور اٹلی کے سیاہ ٹریفل کے ساتھ بنایا گیا ہے۔

دبئی کے الوصل روڈ پر نئے کھلنے والے کیفے کی اس نایاب پیشکش نے ساری دنیا میں دھوم مچادی ہے۔ کیفے کے مالک زوبن روشی کہتے ہیں کہ اس کریم کے اجزاءساری دنیا سے منگوائے جاتے ہیں لہٰذا اس کی تیاری میں کم از کم 5 ہفتے کا وقت لگتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اس نایاب آئس کریم میں دلچسپی محسوس ہو رہی ہے تو یہ بھی جان لیں کہ ایک پیالے کی قیمت تقریباً 8000 پاکستانی روپے ہے۔ آپ یادگار کے طور پر شاندار پیالہ اور چمچ اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں

Check Also

کورونا وائرس پکڑنے والے کتے بھی میدان میں آگئے

فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے ایئرپورٹ کے بعد اب لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پر بھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: