Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/d/7/4/urdufalak.net/httpd.www/urdu/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ناروے میں رہنا ہے تو نارویجن سیکھیں ورنہ۔۔۔۔

ترقی پسند پارٹی نے تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ خاص مدت کے اندر اندرنارویجن زبان سیکھیں ورنہ وہ ناروے میں اپنے حقوق نہ حاصل کر سکیں گے۔پارٹی اگلے ہفتے میں انٹیگریشن کے سلسلے میں یہ بل پیش کرے گی۔اخبار داگ بلادے کے مطابق زبان معاشرے میں ضم ہونے کے لیے بنیادی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
پارتٰ کے سیاستدان Erlend Wiborgارلینڈ کا کہنا ہے کہ ملازمت پر تو زبان سیکھنی پڑتی ہے لیکن وہ خواتین جو گھروں میں رہتی ہیں ان کی ناقص زبان کا اثر انکے بچوں کی تربیت پر پڑتا ہے اور وہ اسکولوں میں تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔اس لیے ہمیں اس سلسلے میں سخت قوانین بنانے پڑیں گے۔اگر آپ ناروے میں رہنا چہاتے ہیں تو نارویجن سیکھیں مثلاً! پانچ سال کی مدت کے اندر اندر نارویجن زبان پر عبور ضروری ہے۔اگر نہیں تو پھروہ لوگ ناروے سے کسی فائدے کی توقع نہ رکھیں مثلاً ناو سے مالی معاونت،رہائشی سہولت یا پھر بیماری کی صورت میں کوئی مدد وغیرہ۔وائیبر نے کہا البتہ بعض لوگوں کو ا س سے استثناء دیا جا سکتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ بھیجیں