لاہور کی فورٹ فوڈ سٹریٹ کی رونقیں 9 سال بعد بحال

لاہور کی فورٹ فوڈ سٹریٹ کی رونقیں 9 سال بعد بحال

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی فورٹ فوڈ سٹریٹ کی رونقیں  نو  سال  بعد   بحال ہوگئیں، شہریوں نے مزیدار کھانوں کا لطف اٹھانے کے لیے بڑی تعداد میں فوڈ سٹریٹ  کا رخ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں شاہی قلعہ کےقریب 21 جنوری 2012ء کو فورٹ فوڈ سٹریٹ بنائی گئی تھی تاہم کافی عرصےسےیہ فوڈ سٹریٹ بند تھی،اب نو سال بعد تعمیر نو اور رنگ و روغن کے بعد دوبارہ اسے کھول دیا گیا ہے، فوڈ سٹریٹ کی دیواروں پر فنکاروں کی پینٹنگز بھی بنائی گئی ہیں،والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے فوڈ سٹریٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پرکامران لاشاری کا کہنا تھا کہ ابھی صرف فوڈ سٹریٹ بحال کی گئی ہے، یہاں قوالی، داستان گوئی، ٹکسالی کا دورہ اور صوفی میوزک وغیرہ بھی دوبارہ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور اپنے میلوں، تفریحات اور ثقافت کے لیے مشہور ہے اور ہم دوبارہ اس کی اس حیثیت کو بحال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں